• صارفین کی تعداد :
  • 711
  • 7/9/2011
  • تاريخ :

رامین مہمان پرست: ایران امن و سلامتی کا خواہاں

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائياں علاقے میں امن و استحکام کا باعث اور ڈیٹیرنٹ کا کام کر رہی ہیں۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے شہر شیراز میں ٹی وی سے گفتگو میں ایران کی دفاعی توانائيوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ پیغمبر اعظم چھے فوجی مشقوں میں ایران نے اپنی جدید ترین دفاعی توانائيوں کی نمائیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی توانائياں علاقے میں امن و ثبات کا باعث ہیں انہوں نے کہا یہ توانائياں علاقے کی قوموں کی خدمت میں ہیں۔

رامین مہمان پرست نے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری اور قوموں کی آزادی کی تحریکیں علاقے میں تبدیلیوں کا سب سے اہم موڑ ہیں۔

مہمان پرست نے کہا کہ علاقے کی تحریکوں کے لئے اسلامی انقلاب نمونہ عمل ہے اور یہ قومیں بیرونی طاقتوں سے وابستگي ختم کرنے کا عزم رکھتی ہیں اور اپنے حق خود ارادیت پر تاکید کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔