سعودي فوج کا قطيف ميں ايک اسکول پر حملہ
سعودي فورسز نے سعودي عرب کے مشرقي صوبے قطيف ميں ايک اسکول پر حملہ کيا ہے-
ابنا: روس کے سرکاري ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق سعودي عرب کي فوج اور پوليس نے آج ملک کے مشرقي صوبے قطيف ميں ايک اسکول پر حملہ کر کے طلباء و طالبات کو ہراساں کيا- رپورٹ کے مطابق سعودي فورسز نے صوبۂ قطيف کے شہر العواميہ ميں واقع اسکول کے احاطے ميں فائرنگ بھي کي ہے- سعودي فوج نے بکتر بند گاڑيوں کے ذريعہ اسکول کا محاصرہ کيا اور پھر پوليس نے اسکول پر حملہ کرکے طلبا و طالبات سے کہا کہ وہ خود کو پوليس کے حوالے کرديں ليکن طلباء و طالبات نے ايسا کرنے سے انکار کرديا-اس کے بعد سعودي فوج نے کارروائي کرتے ہوئے اسکول کے احاطے ميں فائرنگ کي-
واضح رہے کہ سعودي عرب کے مخلتف علاقوں ميں ڈيڑھ سال سے حکومت مخالف احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے- مظاہرين آزادي اور منتخب حکومت کي تشکيل کا مطالبہ کررہے ہيں-سعودي عرب کي پوليس اور فوج مظاہرين کے خلاف پر تشدد اقدامات کررہي ہے اور اب تک دسيوں افراد سعودي فورسز کے ہاتھوں مارے جا چکے ہيں-