صيہوني فوجيوں کا ايک بار پھر غزہ پٹي پر حملہ
صيہوني فوجيوں نے ايک بار پھر غزہ پٹي پر حملہ کيا ہے-
ابنا: اطلاعات کے مطابق صيہوني فوجيوں کا ايک دستہ مسلسل چوتھے روز غزہ پٹي کے شہر خان يونس ميں داخل ہوا اور اس نے کئي مارٹر گولے فائر کيے- اس کارروائي ميں دو ٹينکوں، کئي جيپوں اور چار بلڈوزروں نے بھي حصہ ليا اور غزہ پٹي ميں کئي ميٹر اندر تک گھس آئے-فلسطيني مجاہدين نے منگل کے روز غزہ پٹي ميں گھس آنے والے ايک بلڈوزر کو دستي بم سے تباہ کر ديا تھا-دوسري جانب صيہوني حکومت نے آج کرم ابو سالم گزرگاہ کو مسلسل چوتھے روز بند رکھا--