بادشاہ اور فریادی
بادشاہ اور فریادی
ایک مرتبہ ایک شخص خلیفہ ہارون الرشید کے پاس آیا اور اس سے کہا، مجھے حج پر جانا ہے۔ میری امداد کریں۔ خلیفہ نے کہا، دیکھو بھائی! اگر تم صاحب نصاب ہو تو ضرور حج کرو، ورنہ حج کیوں کرتے ہو۔
یہ سن کر اس نے کہا:
” میں آپ کو بادشاہ سمجھ کر امداد طلب کرنے آیا تھا، مفتی سمجھ کر فتویٰ پوچھنے نہیں۔
پانچ پھل
استاد: پانچ پھلوں کے نام بتاؤ۔
شاگرد:تین سیب اور دو مالٹے۔
دور کا بھائی ایک شخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے۔
دوسرا: یہ میرے دور کا بھائی ہے۔
پہلا: دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہے؟
دوسرا: میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے۔
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان